لندن(سی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت ہے۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے رپورٹ پر دستخط کیے تھے، اب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بنا پر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا، حکمرانوں کی کم ظرفی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لیے عدالت گئے تھے۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے علاج اور ٹیسٹ کی رپورٹس نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں، علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے، نوازشریف کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے، ہم نوازشریف کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کا علاج جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک