راولپنڈی(سی این پی)پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول نے1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان نے بتایاکہ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈرکوسٹ اور وائس ایڈمرل زاہدالیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا