شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پرفرد جرم عائد

کراچی(سی این پی)پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے دورانِ علاج اسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں فرد جرم کر دی گئی۔منگل 25 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی رہنما نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ شرجیل میمن و دیگر کیخلاف مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔ستمبر 2018 کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کی خیریت دریافت کرنے ضیا الدین اسپتال کراچی پہنچے جہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔شرجیل میمن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ 2015 میں پیپلز پارٹی رہنما دبئی چلے گئے اور دو سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اسلام آباد پہنچے تو نیب نے طیارے سے اترتے ہی حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں