رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے

کراچی(سی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی جمعہ کو کراچی میں انتقال کرگئے۔پیپلز پارٹی ایم پی اے کا انتقال کراچی کے مقامی اسپتال میں ہوا۔غلام شاہ جیلانی ضلع دادو کے تعلقے جوہی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل غلام شاہ 4 مرتبہ پی۔ایس 86 جوہی سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ وہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے قریبی رشتے دار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں