فریال تالپور کو سندھ اسمبلی میں نہ بھیجنے پرصوبائی حکومت کا ردِعمل

کراچی(سی این پی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود فریال تالپور کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے،اگر فریال تالپور کو اجلاس میں نہ بھیجا گیا تو احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکے جانے پر صوبائی حکومت کا ردعمل آگیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ فریال تالپورہوم کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، ہوم کمیٹی میں ایک دو اہم قوانین آئے ہوئے ہیں، قوانین پرلیجسلیٹ کرنا ہے لیکن چیئر پرسن موجود نہیں اور اس لئے قوانین کی لیجسلیشن نہیں ہورہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کودانشمندی کیساتھ کام کرنا چاہیئے اور فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈر پر ان کو اجلاس میں بھیجنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں