انسانی اسمگلنگ،ایف آئی اے کی اشتہاریوں کی ریڈ بک جاری

اسلام آباد(سی این پی)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی ریڈ بک جاری کر دی۔ پورے پاکستان سے 100 انتہائی مطلوب اشتہاریوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال 93 میں سے صرف 19 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے کو 100 انسانی اسمگلرز کی تلاش ہے۔ایف آئی اے کی ریڈ بک کے مطابق پنجاب میں کل 43 افراد انسانی اسمگلنگ کے الزام میں اشتہاری ہیں۔39 افراد کو 2018 میں جبکہ 4 افراد کو رواں سال ریڈ بک میں شامل کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ سال 28 افراد مطلوب تھے جبکہ رواں سال مزید 3 اسمگلرز کا اضافہ ہوا۔ سندھ کے 12، بلوچستان کے 2 انسانی اسمگلر بھی ریڈ بک میں شامل ہیں۔2018 کے انتہائی مطلوب 93 اشتہاریوں میں سے صرف 19 کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں