سرائے عالمگیر ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق، گائوں سیل

سرائے عالمگیر(سی این پی)ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گائوں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سے آئے شہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں سمبلی میں ایک ہی خاندان کچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گائوں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گائوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نواحی گائوں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنیوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گائوں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کے مزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گائوں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے گائوں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وباء سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کے پی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سیانتقال کرجانیوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں