پی آئی اے کی برطانیہ، شمالی امریکا،کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں منسوخ

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو برطانیہ، شمالی امریکا اور کینیڈا کیلئے پروازوں کی خصوصی اجازت منسوخ کر دی ۔برطانیہ اور شمالی امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صحت اور سیکورٹی کا بغور جائزہ لینے کے بعد مخدوش صورتحال کی وجہ سے شہریوں کی صحت اور سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پلان کی گئیں خصوصی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت کو مقدم رکھتی ہے۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تیزی سے بدلتی صورتحال کی وجہ سے مشکلات دنیا بھر کی حکومتیں اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی مسلسل تبدیل کر رہی ہیں تاکہ اپنے عوام کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں