اسلام آباد (سی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے چین کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے۔پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے شامل بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی سامان کو وصول کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے 8 رکنی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ یہ چینی طبی ماہرین کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ چینی طبی ٹیم دوہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی طبی ماہرین کی معاونت سے کورونا کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے، عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بروقت امدادی سامان بھجوانے پر چین کی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایک بارپھر ثابت کر دیا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک