اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی دالحکومت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ اور تین بڑی عمارتوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کاخدشے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور تین بڑی عمارتیں قرنطینہ قرار دیدی گئیں ہیں۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا قرنطینہ قرار عمارتوں کیلئے انچارج اور فوکل پرسنزتعینات ہوں گے ، پہلا قرنطینہ پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹرمیں قائم کیا گیا اور ڈاکٹر سرتاج کو نگران مقرر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرا قرنطینہ ڈاکٹرصابرایوب کے زیر نگرانی حاجی کیمپ میں بنایا گیا جبکہ آئی 9سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل عمارت بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے ، او جی ڈی سی ایل عمارت کی نگرانی ڈاکٹر ولیدکریں گے۔ڈائریکٹرایکسائزبلال اعظم،اسٹنٹ کمشنرگوہرزمان، مہرین بلوچ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا جبکہ صورتحال بگڑنے پرمزیدقرنطینہ بنانے کے لیے 2نجی ہوٹل بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں