لاہور(سی این پی)سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا منظور شدہ خالی آسامیوں کو مراحلہ وار پر کیا جائے گا، پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے یدایت کی کہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی، 101 تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کر کے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر