لاہور(سی این پی)چودھری سرور نے کہا ہے کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، کرونا پر کنٹرول کر لیا تو یہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی بھی فتح ہوگی، جو لوگ حکومتی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہے، وہ اپنے خاندان کو کرونا وائرس کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں متحد ہونے کا ہے، خدانخواستہ کورونا بڑھے گا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا، اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تو یہ درست نہیں، کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کر یں، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے تو پھر سب سیاست کریں۔چودھری سرور کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے، کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے، عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا، جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا، اگر عوام ایسے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں تو یہ ملک و قوم کیلئے خطر ناک ہوگا، حکومت نے کورونا سے بچا ئوکیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر