کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی، فواد چودھری

اسلام آباد(سی این پی)فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، بیمارمریض کو صحت مند قرار دینے کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں صرف تصدیق شدہ کٹس ا مپورٹ کی جائیں۔فواد چودھری کے بیان پر ترجمان این ڈی ایم اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس نہیں منگوائیں، وہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مل رہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا چین کی حکومت نے جو کٹس دی ہیں وہ تصدیق شدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں