تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے امیر دعوت اسلامی کی خون کے عطیات کی اپیل

اسلام آباد(سی این پی) تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات, دعوت تبلیغ کی عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے امیر محمد الیاس قادری نے خون کے عطیات کے حصول کی اپیل کر دی. دعوت اسلامی اسلام آباد زون کے ذمہ دار محمد اویس قادری نے سی این پی کو بتایا کہ گزشتہ روز تک اس ریجن میں ساڑھے تین سو عطیات خون کی بوتلوں کی صورت میں جمع ہو چکے. اس کی ضرورت بہت عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی کہ تھیلی سیمیا کے مریضوں کو خون کے حصول میں دشواری پیش آ رہی تھی. ملک بھر کی بات کی جائے تو دعوتِ اسلامی نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کہ لئیے 2 اپریل تک پورے ملک میں 3999 خون کی بوتلیں دیں. اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے.دعوتِ اسلامی ہر میدان میں امت کی خدمت کر رہی ہے. موجودہ لاک ڈاون کے نتیجہ میں بیسیوں خاندانوں میں باعزت طریقہ سے راشن فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے .

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں