کراچی(سی این پی)شہر قائد میں ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی اقدامات کی قلعی کھل گئی، 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی وائرس سے متاثر ہونے لگے، کراچی سول اسپتال اور بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں طبی عملے کے 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔کراچی میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی تعداد 31 ہو گئی۔کراچی سول اسپتال ایمرجنسی کے ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جس کے بعد سرجیکل وارڈ فور کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ ایس سول اسپتال ڈاکٹر خادم قریشی نے کہا ہے کہ سرجیکل وارڈ 4 میں ڈس انفیکٹڈ اسپرے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تمام ڈاکٹرز کو پی پی ای پہلے ہی فراہم کی جا چکی تھیں، ہسٹری کے مطابق تمام عملے کو وائرس باہر سے منتقل ہوا۔ انھوں نے متاثرہ سرجیکل وارڈ کے عملے کو احتیاط سے کام کرنے اور سب کے ٹیسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے بھی 6 ڈاکٹروں اور 7 پیرا میڈیکل اسٹاف میں کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں بھی 2 ڈاکٹر کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ڈا یونی ورسٹی کے اوجھا کیمپس کے عملے اور ڈاکٹر سمیت 8 افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال قومی ادارہ برائے اطفال کے 2 ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 2 افراد میں بھی کرونا وائرس پایا گیا، جس کے بعد انھیں آئیسولیٹ کر کے متعلقہ وارڈ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ادارے کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے کہا کہ جس شعبے میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات تھے، وہ خالی کرا لیے ہیں۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف