کراچی(سی این پی)سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انھیں ملنے والی ٹیسٹنگ کٹس نامکمل نکلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر دعوی کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹ میں ناقص کٹس سے متعلق دستاویز اور ان کی تعداد بھی پیش کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو فراہم کردہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں، سواب اور VTM کرونا ٹیسٹ کے لیے انتہائی ضروری ہیں، وفاقی حکومت کی بھیجی گئیں بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں، انھوں نے لکھا کہ وفاقی وزرا کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔مرتضی وہاب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اس نازک وقت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل قومی ہم آہنگی ضروری ہے۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز 1452 ہو چکے ہیں، جب کہ اب تک 13840 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا کے 419 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اب تک صوبے میں 31 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 30 مریض صحت یاب ہوئے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال