پشاور(سی این پی) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔وزیر صحت کے پی نے کہا کہ میں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے وہ اب آئسولیشن میں ہیں تاکہ دیگر اسٹاف ممبر محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی اجازت سے ہی سب کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ بھی شامل ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 5400 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال