نشتر ہسپتال کے مزید 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر، مجموعی تعداد 17 ہو گئی

ملتان(سی این پی)نشتر ہسپتال میں فرائض انجام دینے والے مزید 4 ڈاکٹروں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کے علاج پر مامور 13 ڈاکٹروں کے خود وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نہ صرف معاملے کا نوٹس لیا تھا بلکہ سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔آج مزید ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے ہیں اور یوں اب کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، ڈاکٹروں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں