وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل غریب عوام کی آواز ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا نے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا، وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل غریب عوام کی آواز ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے معاشی اثرات گھمبیر ہوسکتے ہیں، بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے عالمی ردعمل وقت کا تقاضا ہے، عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، عالمی اداروں کو ریلیف فراہمی کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں