علیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔علیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے وزارت سے استعفی دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں