اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملک میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی پنجاب حکومت کی شرط کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب یا کوئی دوسرا صوبہ آئینی طور پر شہریوں پر ایسی کوئی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے کورونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی ہونا ضروری ہو گا جب کہ صوبے میں دوسرے اضلاع میں جانے کے لیے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کریں۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال