قومی احتساب بیورو(نیب) کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 46 لاکھ روپے عطیہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم کے کوروناریلیف فنڈ میں 46 لاکھ روپے بطور عطیہ جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران 3 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے، گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے نیب افسران 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے، گریڈ 1 سے 16 تک کے نیب ملازمین ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، نیب افسران و ملازمین کورونا سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں