پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے سیکرٹریزکو دفاتر میں آنے کی ہدایت

لاہور(سی این پی)پنجاب حکومت نے کل سےتمام محکموں کےسیکرٹریزکو دفاتر میں آنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام محکموں کے سیکرٹریز کل سے اپنے اپنے دفاتر میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اوراپنے عملے کے دیگر ملازمین کودفاترمیں بلانا یا نہ بلاناسیکرٹریزکی صوابدید پر ہوگا،ذرائع کے مطابق سیکرٹریز کی مرضی ہوگی کہ کن کن ملازمین کو دفتر بلائیں اور کن کو گھر بیٹھ کر آن لائن کام کرنے کی ہدایت کریں,اس حوالے سے تمام سیکرٹریز کو حکومت کی جانب سے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سرکاری، پرائیوٹ اداروں نے اپنے ملازمین کو گھروں میں کام کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں