چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا

اسلام آباد(سی این پی ) سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس کے خاندان کے افراد اور سیکرٹری کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے، تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمٰی کے سٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نائب قاصد احسان کا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق نائب قاصد احسان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے پولی کلینک آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے علاج معالجے کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد اور ان کے خاندان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں