کورونا وائرس،پاکستان میں کرونا کے 5837 مریض، 96 اموات، 1378 افراد صحتیاب

اسلام آباد(سی این پی )پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5837 ہو چکی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 69928 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3157 شہریوں کا طبی معائنہ کیا گیا، تین اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 121 نے کیسز سامنے آئے۔اعدوداوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب 2881، صوبہ سندھ 1518، صوبہ بلوچستان 231، اسلام آباد 131، خیبر پختونخوا 800، آزاد کشمیر 43 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 233 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس سے پورے پاکستان میں ہونے والی اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 31، صوبہ پنجاب میں 24، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک، صوبہ بلوچستان میں 2، صوبہ خیبر پختونخوا میں 35، آزاد کشمیر میں صفر جبکہ گلگت بلتستان کے 3 شہری اس مرض میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں