شمالی وزیرستان میںدہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (سی این پی) شمالی وزیرستان میںدہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا لانس نائیک ارشاد خان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر اس جگہ کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا لانس نائیک ارشاد خان شہید ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں