کراچی،لاک ڈائون میں کھلنے والے شعبوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری

کراچی(سی این پی)محکمہ داخلہ نے لاک ڈائون کے دوران کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔گائیڈلائنز کے مطابق نزلے اور بخار والے افراد خصوصا باہر نہ آئیں، فیکٹریوں اور کاروباری مقامات پر تھرمل گنز لگائی جائیں اور کمپنی میں آتے وقت ہاتھ صاف کیے جائیں، تمام سامان سینیٹائز کیا جائے جب کہ اسٹاف کو کورونا اور صفائی ستھرائی پر بریفنگ دی جائے۔گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ 55 سال سے بڑی عمر افراد کو کام پر نہ بلایا جائے، ورکرز ماسک اور گلوز استعمال کریں گے جب کہ کام کے دوران فاصلہ انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔گائیڈ لائنز کے مطابق نماز کے مقام پر کوئی دری یا قالین نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں