اسلام آباد(سی این پی)لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے حفاظتی سامان کی خریداری پاکستان کی مقامی مارکیٹ سے کی جائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ سے حفاظتی سامان کی خریداری کا فیصلہ ملکی صنعت کو ترقی دینے اور کاروبار کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ سامان کی خریداری کیلئے مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق سپلائی فراہم کرنے والی مقامی کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر کوئی کمپنی ملکی سطح پر این 95 ماسک بنائے گی تو اس کو مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی اور اپریل کے مہینے کے آخر تک ایک لاکھ این 95 ماسک بھی تیار ہونا شروع ہو جائیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے مقامی مارکیٹ کی پیداوار میں استحکام آئے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے سامان کی خریدار ی کو محدود کیا جائے گا اور صرف وہ سامان جو مطلوبہ مقدار اور معیار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں میسر نہیں ہو گا بین الاقوامی مارکیٹ سے خریدا جائے گا۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال