لاک ڈائون میں مخصوص طبقوں کیلئے نرمی وقت کا تقاضا تھا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(سی این پی)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان انتہائی محتاط انداز میں کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت پالیسی اور انتظامی لحاظ سے بروقت اور قابلِ عمل فیصلے کر رہی ہے۔ لاک ڈائون میں مخصوص طبقوں کے لیے نرمی کا فیصلہ وقت کا تقاضا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو کمزور ترین طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کی پالیسیاں ان کی عوامی حالات سے آگاہی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلوں سے کورونا کے کیسز اور اموات متوقع شرح سے کم ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک ستائیس لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقریبا 33 ارب کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں