ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ملنے لگا، کورونا سے متاثر 93 مریض صحتیاب ہو گئے، یاسمین راشد

لاہور(سی این پی) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ملنے لگا، لاہور کے میو ہسپتال اور ایکسپو سنٹر سے 93 افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے، طبی عملہ دن رات خدمت میں مصروف ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاج سے زیادہ مریض کا مرض پر قابو پانے کا یقین اہم ہے، حکومت نے لاک ڈائون بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔یاسمین راشد نے کہا بے روزگار مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات کی بحالی کا کام جاری ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت نے وافر مقدار میں وسائل مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں