اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی رجسٹرار کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو فیصلے تک عمارت میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تالے توڑ کر عمارت میں داخل ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر رجسٹرار پی ایم ڈی سی دفتر میں ہیں تو وہاں سے نکل جائیں اور فیصلے تک عمارت میں داخل نہ ہوں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رجسٹرار کی تعیناتی 2019 کے آرڈیننس کے تحت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی ایم سی آرڈیننس ہی کالعدم قرار دے دیا تو قانون ختم ہوگیا، اس کے تحت ہونے والی تعیناتی کیسے بحال ہوسکتی ہے ؟ توہین عدالت کی درخواست پر ہائی کورٹ اس نوعیت کا حکم نہیں دے سکتی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہزاروں ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل رکا ہوا ہے، ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کے نہیں بلکہ پی ایم سی ملازمین کو بحال کیا، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پی ایم ڈی سی کو رجسٹرار اور ملازمین سے متعلق فیصلے کا اختیار ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر