اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے نیوز کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرا دیا، کرفیو لگائیں، فیکٹریاں بند کر دیں، سب سندھ حکومت کے اختیار میں ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس ساری دنیا کا خفیہ دشمن ہے، کورونا کا واحد علاج احتیاط ہے، کل مشاورت سے فیصلے ہوئے، وزیراعظم نے خود اعلان کیا، سندھ کے 2 ایشوز پر تحفظات تھے، قومی رابطہ کمیٹی نے سب کو ساتھ لے کر فیصلے کیے، 18 ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبوں کا اختیار ہے، وزیراعظم نے کہا صوبے صورتحال دیکھ کر فیصلے کریں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت سندھ کے ترجمان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ نے معنی خیز انداز میں لوگوں کی اموات کی بات کی۔ انہوں نے کہا سندھ میں اگر اقدامات کیے گئے تو اموات کی تعداد کیوں زیادہ ہے ؟ اختیارات کیساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہوں گی، عوام کو ضروری اشیا کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آپ جو کہہ رہے ہیں وہ کر نہیں رہے، آج ثابت ہوا کورونا کا پھیلا ئوسندھ میں زیادہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر