زائد المعیاد پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کی مدت میں توسیع

اسلام آباد(سی این پی )وزارت داخلہ نے کرونا کے پیش نظر زائد المعیاد ہونے والے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی مدت میں مزید توسیع کردی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے پیش نظر زائدالمعیاد ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت کو تیس جون 2020 تک بڑھا دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے۔ وزارتِ داخلہ نے حکم جاری کیا کہ تمام ملکی، بیرونی دفاتر ہزار روپے فیس کےعوض پاسپورٹ میں توسیع کریں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے پاسپورٹ کی فیس800روپےمقرر کی گئی ہے، اس طریقے سے ایک سال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری اداروں میں پبلک ڈیلنگ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کچھ سرکاری اداروں کے ملازمین کو گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں