اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈائون کے دوران غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی اور کورونا کے تناظرمیں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے بھرکے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے، ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا۔علاوہ ازیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام اس گھڑی میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پرمشکور ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے نوجوانوں کے جذبے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے مگر غریب طبقے کوریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کا بھی تعاون درکار ہے اس لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کومتحرک کرنے اور ہرمستحق تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے۔احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے احساس پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہوکر شفاف اورمیرٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر