وزیراعلی پنجاب کا لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ

لاہور(سی این پی)وزیر اعلی پنجاب نے لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ کیا جہاں سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب نے مارکیٹوں، کمرشل سینٹرز، سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال، پارکوں اور سٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے مختلف شہروں کے صنعتی علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے لاک ڈائون کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کے افسروں و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔سردار عثمان بزدار نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا عوام اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، ہماری توجہ صرف کورونا سے عوام کو بچانے پر ہے، عوام حکومتی ہدایات پر جتنا عمل کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں