چینی قونصل خانہ حملہ کیس، کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے وارنٹ جاری

کراچی(سی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم بی ایل اے کے 15 دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔مفرور ملزمان میں حربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ مقدمہ میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبد اللطیف اور اسلم گرفتار ہیں۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی را نے مالی معاونت دی۔ عبد اللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔ دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 بیان قلمبند کرایا ہے۔ ملزمان نے ہلاک دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان نے چائنیز قونصلیٹ حملے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد فراہم کیا اور ہلاک دہشت گرد کے ساتھ وقوعہ سے قبل چینی قونصل کی ریکی بھی کی۔ ملزمان کو بھارتی ایجنسی را اور بیرون ملک سے مالی تعاون حاصل رہا۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں