لاہور(سی این پی)کرونا وائرس کے سدباب کے لئے پنجاب کی پارلیمانی لیڈرشپ نے سرجوڑ لئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔پرویز الہی کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر نامزد ارکان شریک ہیں، اجلاس میں کورونا وائرس کے سدباب کے لئے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیا جا رہاہے،2 روزہ اجلاس کی سفارشات حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔پارلیمانی کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومتی اقدامات پر بریف کیا۔ یاسمین راشد کا پارلیمانی کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے معیار کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، نئی ٹیسٹنگ لیبز میں پروفیشنل لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع تک ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی خوش آئند ہے، فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال