واہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عوامی مقامات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے سپرے

واہ کینٹ(سی این پی) واہ کنٹونمنٹ بورڈ موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے نہ صرف صفائی ستھرائی بلکہ کرونا سے بچاؤکے لیے عوامی مقامات جن میں سکولز , مالز مساجد شامل ہیں میں سپرے بھی کیا جا رہا ہے. کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر محمد فاروق روز مرہ کی صورتحال کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں. انکا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف ستھرا صرف کینٹ بورڈ اہل کاروں سے ہی ممکن نہیں بلکہ ہر شہری کو اس کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا. صاف ستھرے اور گرین پاکستان کے خواب کو عملی جامہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں؛

اپنا تبصرہ بھیجیں