سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے حسب دستور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لینے کے بہانے دو نوجوانوں کو گولیاں مار دیں، نام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔خیال رہے کہ یکم اپریل سے بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون نافذ کر دیا تھا، جس کا مقصد مقامی افراد کو اقلیت میں بدلنا اور نوکریوں سے دور رکھنا تھا، جس پر شدید احتجاج کیا گیا۔چند دن قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر توجہ دلائی تھی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی اقدام سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بیرون کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں کی کشمیر میں سکونت کا خدشہ ہے۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری