اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتیں نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخار ی نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں، انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی میتوں کو پاکستان نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے لیکن میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے قطر ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے، قومی ائیر لائن کو بھی میتوں کو واپس لانے کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال