اسلام آباد(سی این پی)سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں 8 معاہدوں اور یاداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے جن ایم او یوز کی منظوری دی ہے ان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے 20 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبے شامل ہیں۔سعید المالکی نے بتایا کہ گوادر میں8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے جب کہ معدنیات، سعودی اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں تکنیکی تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ میٹرولوجی، کھیل، پیٹروکیمیکل سیکٹراور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں ایم او یو سائن ہوئے تھے۔سعودی سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئل، توانائی، متبادل انرجی اور معدنیات کے 4 بڑے معاہدے ہوئے ہیں، آئل ریفائنری کے منصوبے 5 سال، متبادل انرجی میں ونڈ اور سولرکے منصوبے 3 برس میں مکمل ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ایم او یوز پر دستخط سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئے تھے، سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ