وزیراعظم کی کورونا صورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کورونا صورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی معیشت کودرپیش چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات مانگ لیں جبکہ اسپیکر اسدقیصرنے کوروناسے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا آئندہ بجٹ سمیت قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں سے رائے لے کرفیصلہ کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کوبجٹ میں خصوصی توجہ دیکرترقی دی جائے گی ، ملاقات میں قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقدکرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امورپر بھی گفتگو ہوئی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیولنک کے ذریعے ہورہے ہیں، وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیولنک سے انعقادکوبھی سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز ،سفارشات پرعمل کیاجائیگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کوموثراورفعال رکھناانتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے۔عمران خان نے کوروناصورتحال میں پارلیمانی کمیٹی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔وزیر اعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا ، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مشکل کی گھڑی میں سیاسی جماعتوں کے کاایک پیج پرہوناملکی مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں