لاہور(سی این پی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔چیئر پرسن سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ روحی رئیس خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ اجلاس میں کورونا وائرس ریلیف سرگرمیوں کے لیے 38 ملین روپے کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔ایک کروڑ 90 لاکھ روپے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ جب کہ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کے لیے این ڈی ایم اے کو بھی دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 138 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7404 تک پہنچ گئی۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ