کراچی،کورونا سے صحتیاب مریض کی واپسی پر تالیوں سے حوصلہ افزائی

کراچی(سی این پی)پاکستان میں کورونا سے متعلق ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ کراچی میں ایکسپو سینٹر پر واقع کورونا کے فیلڈ اسپتال سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گیا۔گزشتہ روز کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال سے کورونا کا مریض جب صحت یاب ہوکر واپس روانہ ہوا تو اسٹاف ممبرز نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں اسے رخصت کیا جس پر مریض نے بھی ان سب کا شکریہ ادا کیا۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے مریض کی حوصلہ افزائی کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی۔مرتضی وہاب نے لکھا کہ اس آدمی نے الگ تھلگ رہ کر اپنی، اپنے اہل خانہ کی اور قریبی افراد کی بھی مدد کی، اگر ہم سب بھی اپنے اپنے گھروں پر رہیں تو کورونا سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 2200 سے زائد مریض ہیں اور 47 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں