اسلام آباد(سی این پی )کورونا از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک سے 2 کروڑ ماسک سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، 35 لاکھ ماسک چین کی حکومت کی درخواست پر ایکسپورٹ کئے گئے، ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، این آئی ایچ میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ان کے رابطہ داروں کے ٹیسٹس مفت کئے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ڈریپ کی سفارش پر پروٹو ٹائیپ وینٹی لیٹرز مقامی سطح پر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، 100لائسنس ہولڈرز کو ڈبلیو ایچ او کے سٹنڈرڈ کے مطابق 300 سینی ٹائیزر بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اپریل کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہو جائینگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6416 ٹیسٹ کئے گئے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کے لئے پورے ملک میں 100 سے زائد چھاپے مارے گئے، کرونا وائرس کی سپیشل ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے خصوصی پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار