وزیراعظم کی کورونا وائرس کے دوران عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین

اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دوران عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس قدر لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام جس قدر ممکن ہو گھروں میں رہے، لوگوں کے نظم و ضبط سے ہی بندشوں میں نرمی ممکن ہو پائے گی، جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلا ئوجاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جاں بحق ہونے مجموعی اموات 176 جب کہ 425 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں