بنکاک سے آئے مسافروں نے وفاقی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھا دیے

اسلام آباد(سی این پی) بنکاک سے وطن واپس آئے پاکستانی خوار،مسافروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، بنکاک سے آئے مسافروں نے وفاقی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھا دیے ۔مسافروں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ گزشتہ رات دس بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے جسکے بعد انہیں چودہ دن کیلئے قرنطینہ کئے جانے کے احکامات بارے آگاہ کیا گیا ۔مگر تاحال انکے قیام اور طعام کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے،تمام مسافر بھوکے ہیں کل رات سے پینے کا پانی تک میسر نہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ آنے والے فنکارشمعون عباسی اور انکی ٹیم میں شامل 80افراد کو فائیو سٹار ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت دی گئی ہے ۔ہمارے ساتھ بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے اور ہم سے پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی بھی ہو رہی ہے مسافر وفاقی پولیس کے اہلکار سے عدم سہولیات کا شکوہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا پانی ملے گا ؟ ہمیں بتایا جائے ہمارا قصور کیا ہے؟ہمیں کیوں سزا دی جا رہی ہے جبکہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کیا آپ لوگوں نے میرے ساتھ لڑائی کرنی ہے ؟میں افسران بالا سے رابطے میں ہوں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ہے اب کوئی ذمہ دار آئے تو پھر کچھ ہو سکتا ہے ،مسافروں کا کہنا تھا کہ ہمیں رات سے ایک گلاس پانی میسر نہیں ہے ہم مہنگے داموں ٹکٹ لیکر پاکستان پہنچے ہیں ۔ہمارے ساتھ آئے فنکار فائیو سٹار ہو ٹل میں قیام کر سکتے ہیں حکومت انکے لئے انتظام کر سکتی ہے تو ہمیں بھی انسان سمجھے ،ہمارے ساتھ ہماری حکومت کیا کر رہی ہے ہم بھوک اور پیاس سے بد حال اور ذلیل ہورہے ہیں کوئی ہمارا پرسان حال نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں