پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی(سی این پی )پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اس سے قبل بھی پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں