راولپنڈی، صدر مملکت کا جامع اسلامیہ سمیت دیگر مساجد کا دورہ

راولپنڈی (سی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راولپنڈی میں جامع اسلامیہ مسجد مری روڈ، جامع مسجد غوثیہ صدر، موتی مسجد لیاقت روڈ اور جامع مسجد گلشن دادن خان کا دورہ کیا۔ صدرمملکت نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ان تدابیر پر عملدرآمد کورونا وباءکے پھیلائو کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو مل کر ان تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں