ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12,723، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(سی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی۔ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12,723، تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5378 تک پہنچ گئی، سندھ میں 4232 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1793 اور اسلام آباد میں 235 ہوگئی، بلوچستان میں 722 گلگت بلتستان میں 308 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی۔ملک بھر میں اب تک 2866 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 269 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 نئی اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6218 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 144365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں